• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملک عبیداللہ کاسی کا اغواء حکومت اور پولیس کی ناکامی ہے، کوئٹہ بار

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)کوئٹہ بار ایسوسی ایشن نے عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی مجلس عاملہ کے رکن ملک عبیداللہ کی اغوا کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اپنے ایک بیان میں صدر کوئٹہ بار ایسوسی ایشن اقبال کاسی ،جنرل سیکرٹری علی حسن بگٹی،نائب صدر سٹی خان افراسیاب خان، نائب صدر کچلاک تیمور کاکڑ، نائب صدر سریاب ملک تنویر شاہوانی، جوائنٹ سیکرٹری آصف خلجی، فنانس سیکرٹری رفیع اللہ بڑیچ لائبریری سیکرٹری مس صبا زاہد نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ بلوچستان صوبائی حکومت اور پولیس مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے انکو شہریوں کی تحفظ کا ذرا برابر فکر بھی نہیں ہے، ملک عبیداللہ کاسی کا اغوا کسی المیہ سے کم نہیں ہے یہاں آئے روز شہریوں کا اغوا قتل غارت گری روز کا معمول بن چکا ہے لیکن صوبائی حکومت زرا برابر اپنی ذمیداری محسوس کرنے کے لئے تیار نظر نہیں آرہا، جبکہ لوگ اپنی مدد آپ سب کچھ کر رہے ہیں اگر ایسی بات ہے تو پھر ان وزراء اور دیگر لوگوں پر عوامی پیسے کا اتنا بوجھ کیوں، اور وزیراعلٰی سمیت تمام ادارے اپنی ناکامی اعتراف کر کے لوگوں کو بتا دیں کہ وہ اپنی حفاظت خد کریں اور حکومت صرف لوٹ مار کریگا ،اسی اسنا میں کوئٹہ بار صوبائی حکومت سے مطالبہ کرتی ہے کہ ملک عبیداللہ کاسی کے بازیابی کیلئے ہر ممکن کوشش کر کے فوری طور پر بازیاب کرا یا جائے، دیگر صورت میں کوئٹہ بار ملک عبیداللہ کاسی کے خاندان کو ہر ممکن قانونی رہنمائی فراہم کریگا۔
تازہ ترین