• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

G-8 میں ڈکیتی، ملزم کار سوار سے ایک کروڑ 31 لاکھ چھین کر فرار، فائرنگ سے شہری زخمی

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں79وارداتوں میں شہری 4گاڑیوں، 3رکشوں، 25موٹرسائیکلوں ،طلائی زیورات ،36موبائل فونز اورنقدی جبکہ اسلام آبادکے مختلف علاقوں میں شہریوں کو بھاری رقم ، دو موٹرسائیکلوں اوردیگراشیا سے محروم کردیاگیا۔ تھانہ صدربیرونی کے علاقہ ملک پور چکری روڈ پرچارڈاکوعامرزمان کے گھرداخل ہوئے جو5 لاکھ60ہزار روپے اور الماری میں سے طلائی زیورات8 تولے چھین کرلے گئے۔ تھانہ کراچی کمپنی کے علاقہ جی ایٹ مرکز راوی روڈ سگنل پر ڈکیتی کی واردات کے دوران ڈاکو کار سوار سے ایک کروڑ 31 لاکھ روپے چھین کر فرار ہوگئے۔ ڈاکوؤں نے فائرنگ کرکے شہری کو زخمی کردیا۔ کوئٹہ سے تعلق رکھنے والےعبدالمتین نے پولیس کو بتایاکہ میں اپنے دوست محمد حنیف اور اس کے بیٹے عبدالحکیم کے ساتھ گاڑی نمبر زیڈ اے315میں الائیڈ بینک بلیو ایریا آیا جہاں بینک سے ساڑھے سات لاکھ روپے نکلوائے اور وہاں سے پھر اپنے دوست اور اس کے بیٹے کے ساتھ جی ایٹ مرکز جارہا تھا جب پمز ہسپتال سے راوی روڈ سگنل پر پہنچا تو تین افراد سلور رنگ کی کارنمبر 511 پر آئے اور ہم پر فائرنگ شروع کردی۔ اسی دوران ایک فائر میری دائیں ٹانگ پر لگا م میں شدید زخمی ہوگیا اس دوران دو ملزم میری گاڑی چھین کر فرار ہوگئے۔ راستے میں چھینی گئی گاڑی بے قابو ہو کر فٹ پاتھ سے جا ٹکرائی جس پر ملزمان نے میری گاڑی وہیں چھوڑ دی اور گاڑی میں پڑا میرا بریف کیس جس میں ایک کروڑ 31 لاکھ روپے تھے اٹھا کر اپنے تیسرے ساتھی کی گاڑی میں بیٹھ کر فرار ہوگئے۔ چوری و ڈکیتی کی وارداتیں تھانہ نیوٹاؤن ،تھانہ صدربیرونی، تھانہ روات ،تھانہ پیرودھائی ،تھانہ وارث خان ،تھانہ نیوٹاؤن ،تھانہ صادق آباد،تھانہ کینٹ،تھانہ ویسٹریج ،تھانہ نصیرآباد،تھانہ آراے بازار ،تھانہ ائرپورٹ ،تھانہ مورگاہ ،تھانہ ٹیکسلا،تھانہ صدرواہ ،تھانہ مندرہ ،تھانہ جاتلی ، دریں اثناء تھانہ شمس کالونی ،تھانہ شالیمار ، تھانہ سبزی منڈی ،تھانہ آبپارہ ،تھانہ گولڑہ اورتھانہ کراچی کمپنی کے علاقوں میں ہوئے جن میں لاکھوں روپے کی نقدی، بھاری مالیت کے طلائی زیورات اور دیگر قیمتی اشیاء سے شہریوں کو محروم کر دیا گیا۔
تازہ ترین