• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلاول آج کوٹلی میں انتخابی دفتر کا افتتاح کرینگے


چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری آج کوٹلی آزاد کشمیر میں انتخابی دفتر کاافتتاح کریں گے اور ہجیرہ اورسہنسہ میں کارکنان سے مختصر خطاب بھی کریں گے۔

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی آزاد کشمیر میں انتخابی مہم جاری ہے، بلاول آج کوٹلی میں دفتر کا افتتاح کریں گے جس کے بعد ہجیرہ روانہ ہوں گے۔

بلاول کا ہجیرہ پہنچ کر کارکنان سے مختصر خطاب متوقع ہے۔

وہ سابق اسپیکر غلام صادق مرحوم کی قبر پر فاتحہ خوانی کے بعد واپس سہنسہ آئیں گے وہاں بھی کارکنان سے مختصر خطاب کریں گے۔

خطاب کے بعد بلاول واپس اسلام آباد روانہ ہوجائیں گے۔

تازہ ترین