• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایران میں مہرداد اخلاقی کو نیا وزیرِ دفاع بنادیا گیا

مہرداد اخلاقی—تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا
مہرداد اخلاقی—تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا

ایرانی پارلیمنٹ نے مہرداد اخلاقی کی بطور وزیرِ دفاع تقرری کی منظوری دے دی۔

ایرانی میڈیا کے مطابق ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے نئے وزیرِ دفاع کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ امید ہے مہرداد اخلاقی ہمارے اداروں کی مدد کے ساتھ اپنی حفاظت کریں گے۔

مہرداد اخلاقی ایرانی ایرو اسپیس انڈسٹری کے سابق سربراہ بھی رہے ہیں اور امریکی پابندیوں اور امریکا کی ٹارگٹ کلنگ لسٹ میں شامل ہیں۔

اس سے قبل ایران کے وزیر دفاع عزیز ناصر زادہ رواں برس امریکی حملے میں شہید ہوگئے تھے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید