کوئٹہ میں عیدالاضحیٰ سے قبل ہی سبزیوں کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا۔
مارکیٹ ذرائع کے مطابق کوئٹہ میں ادرک کی فی کلو قیمت میں 80 روپے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد ادرک کی فی کلو قیمت 400 سےبڑھ کر 480 روپے تک پہنچ گئی ہے۔
کوئٹہ میں لہسن کی قیمت میں 50 روپےفی کلو کا اضافہ ہوا جس کے بعد لہسن کی فی کلو قیمت 200 روپے ہوگئی ہے۔
مارکیٹ ذرائع نے بتایا ہے کہ ٹماٹر کی فی کلو قیمت میں 20 روپے کا اضافہ ہوا اور اس کے بعد کوئٹہ میں ٹماٹر کی فی کلو قیمت 60 روپے ہوگئی ہے۔
کوئٹہ میں پیاز کی فی کلو قیمت میں 10روپے کے اضافے کے بعد 40 روپےفی کلو ہوگئی ہے۔
سبز مرچ کی فی کلو قیمت میں 40 روپے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد سبز مرچ کی قیمت 200 روپے فی کلو ہوگئی ہے۔
اس کے علاوہ کوئٹہ میں انڈوں کی فی درجن قیمت میں 20 روپے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد انڈوں کی فی درجن قیمت 160سے بڑھ کر180روپے تک پہنچ گئی ہے۔