بلوچستان کے دارالخلافہ کوئٹہ میں چیئرمین ڈسٹرکٹ پرائس کنٹرول کمیٹی نے اشیائے خورو نوش کا سرکاری نرخنامہ جاری کر دیا۔
جاری کیئے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق دودھ کی فی لیٹر قیمت 120 روپے برقرار ہے۔
پہاڑی بکرے کی نئی قیمت 1100 روپے فی کلو مقرر کی گئی ہے، بکرے کا گوشت مارکیٹ میں 1300 روپے فی کلو تک فروخت ہو رہا ہے۔
بغیر ہڈی کے گائے کے گوشت کی نئی قیمت 580 روپے فی کلو مقرر کی گئی ہے جبکہ مارکیٹ میں گائے کا فی کلو گوشت 700 روپے تک فروخت ہو رہا ہے۔
250 گرام کی روٹی کی قیمت 20 روپے مقرر کر دی گئی ہے، چینی کی فی کلو قیمت 90 روپے جبکہ مرغی کے گوشت کی فی کلو قیمت 250 روپے مقرر کی گئی ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق گھی کی فی کلو قیمت 245 اور لوکل گھی کی قیمت 190 روپے مقرر کی گئی ہے جبکہ خوردنی تیل کی فی کلو قیمت 230 سے 250 روپے مقرر کی گئی ہے۔