• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہم کسی کٹھ پتلی کے ڈکٹیشن پر نہیں چلیں گے، بلاول بھٹو


پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ہم کسی کٹھ پتلی کے ڈکٹیشن پر نہیں چلیں گے۔

راولاکوٹ میں انتخابی جلسے سے خطاب میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ کشمیری اپنے مستقبل کے فیصلے خود کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ کشمیرکا سفیر بننے کا وعدہ کرنے والا وزیراعظم عمران خان آج کل کلبھوشن کا وکیل بن گیا، اس کے لیے آرڈیننس نکالا گیا۔

پی پی چیئرمین نے کہا کہ اگر عمران خان چاہتے ہیں کہ کلبھوشن کو این آر او دینا ہے تو دیں لیکن پی پی آپ کے جرم میں شریک نہیں ہوگی۔

اُن کا کہنا تھا کہ نالائق حکومتی پالیسیوں کا بوجھ عوام اٹھا رہے ہیں، ہم نے اپنے دور اقتدار میں بھی عالمی معاشی بحران کا سامنا کیا تھا۔

بلاول بھٹو زرداری نے مزید کہا کہ ناکامی اور تبدیلی کا بوجھ عوام اٹھا رہے ہیں، ہم نے بزرگوں کے لئے پینشن میں اضافہ کیا، مشکل معاشی حالات میں دشمن کا مقابلہ کرنے والے سپاہی کا بھی خیال رکھا۔

پی پی چیئرمین نے یہ بھی کہا کہ ماضی میں صرف پیپلز پارٹی نے تنخواہوں میں اضافہ کیا، آزادکشمیر میں بھی مشکل حالات میں تنخواہوں اور پینشن کااضافہ کریں گے۔

انہوں نے اپیل کی کہ یہاں کے عوام پیپلز پارٹی کے امیدواروں کو بھاری اکثریت سے منتخب کرائیں۔

تازہ ترین