• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹنڈوآدم ٹرین حادثہ: ٹینکر ڈرائیور اور مالک کیخلاف دہشتگردی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

حیدرآباد کے قریب جامشورو ریلوے پھاٹک پر گزشتہ شام ٹرین حادثے کا مقدمہ ایل پی جی گیس سے بھرے ٹینکر کے مالک اور ڈرائیور کے خلاف درج کرلیا گیا ہے۔ 

ریلوے حکام کے مطابق ریلوے افسر محمد عدنان کی مدعیت میں ایف آئی آر نمبر 45 ریلوے پولیس  تھانہ حیدرآباد میں درج کی گئی ہے۔ جس میں درجن بھر دیگر دفعات کے علاوہ انسداد دہشت گردی کی دفعہ 7 اے ٹی اے بھی شامل کی گئی ہے۔ 

ایف آئی آر کے متن کے مطابق ریلوے افسر محمد عدنان نے ایل پی جی گیس سے بھرے ٹینکر مالک حاجی سراج الدین اور ڈرائیور سکندر علی کو موردِ الزام ٹھہراتے ہوئے مقدمے میں نامزد کیا ہے۔ 

ایف آئی آر کے مطابق کراچی سے پشاور کے لیے جانے والی ڈاؤن ٹرین رحمان بابا ایکسپریس کے ڈرائیور محمد اشرف اور اسسٹنٹ زخمی ہوئے۔ 

مدعی محمد عدنان کے مطابق ایل پی جی گیس ٹینکر ڈرائیور سکندر کی غفلت سے ٹینکر بند پھاٹک توڑ کر انجن سے ٹکرایا۔ جس سے نہ صرف انجن تباہ ہوا بلکہ کئی بوگیوں کو بھی شدید نقصان پہنچا۔

تازہ ترین