• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ میں کورونا کے 521 نئے کیسز، 8 اموات

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کورونا وائرس کی صورتحال بیان کرتے ہوئے کہا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 8 مریض انتقال کر گئے جبکہ 521 نئے کیسز رپورٹ ہوئے اور 369 افراد صحتیاب ہوئے ہیں۔

انہوں نے یہ بات عالمی وبا کے حوالے سے آگاہ کرتے ہوئے وزیراعلیٰ ہائوس سے جاری اپنے بیان میں کہی۔ 

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 14052 نمونوں کی جانچ کی گئی جس کے نتیجے میں 521 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، جو کہ تشخیص کی شرح کا 3.7 فیصد بنتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ آج  8 مریض انتقال کرگئے، جس کے بعد اس وبا سے انتقال کرجانے والوں کی مجموعی تعداد 5418 ہوگئی ہے، جوکہ اموات کی شرح کا 1.6 فیصد بنتا ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ ابتک 4469182 نمونوں کی جانچ کی جا چکی ہے اور 336059 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آج 24 گھنٹوں میں مزید 369 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جس سے صحت یاب افراد کی مجموعی تعداد 311374 ہوچکی ہے جو کہ بحالی کی شرح کا 92.7 فیصد بنتا ہے۔

انہو ں نے کہا کہ اسوقت 19267 مریض زیر علاج ہیں جن میں سے 18482 گھروں کے اندر قرنطینہ ہیں، جبکہ 612 مریض مختلف اسپتالوں اور 55 مریض آئیسولیشن مراکز میں زیر علاج ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ 557 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے، جن میں سے 51 مریضوں کو انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں وینٹی لیٹرز پر منتقل کیا گیا ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ صوبہ کے 521 نئے کورونا وائرس کے کیسز میں سے  229 کراچی شہر سے رپورٹ ہوئے ہیں۔

اضلاع کی بنیاد پر اعداد و شمار بیان کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ کراچی شرقی میں 104، کراچی جنوبی 59، ملیر 49، کورنگی، کراچی وسطی اور کراچی غربی میں 45 - 45، حیدرآباد میں 18، ٹنڈو محمد خان 15، ٹنڈوالہیار اور میرپورخاص 14- 14، ٹھٹھہ 11، بدین اور نوابشاہ 10 - 10، نوشہرو فیروز، جامشورو، قمبر اور سانگھڑ 9 - 9، سجاول 7، دادو، مٹیاری اور تھر پارکر 6 - 6، گھوٹکی اور عمرکوٹ 3 - 3، لاڑکانہ 2، سکھر، کشمور اور خیرپور سے ایک ایک نیا کیس رپورٹ ہوا ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے سندھ کے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنی اور اپنے پیاروں کی زندگی بچانے کیلئے لازمی طور پر ایس او پیز پر عمل پیرا ہوں۔

قومی خبریں سے مزید