• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

5829 ارب کا ٹیکس ہدف ناقابل حصول ہے، احسن اقبال


کراچی (ٹی وی رپورٹ)مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنماءاحسن اقبال نے کہاہے کہ 5829 ارب کا ٹیکس ہدف ناقابل حصول ہے جبکہ فاسٹ بولر شاہنواز دھانی کا کہناتھاکہ میرا خواب ہے کہ پاکستان کے لئے کھیلوں اور طویل عرصے تک کھیلوں اور پاکستان کو ورلڈ کپ جتوانے میں اپنا کردار ادا کرسکوں ۔

ان خیالات کا اظہارانہوں نے جیو نیوز کے پروگرام ’’نیاپاکستان‘‘میں میزبان شہزاد اقبال کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کیا۔احسن اقبال نے کہاکہ اپوزیشن کے پاس اپنا کردار ادا کرنے کے دو طریقے ہوتے ہیں یا وہ حکومت کو بجٹ میں ہرا سکتی ہے اگر اس کے پاس عددی اکثریت ہو۔

دوسرے وہ ایک موثر اپنی اپوزیشن کے ذریعے ان تجاویز کو واپس لینے پر مجبور کرسکتی ہے جو وہ عوام دشمن سمجھتی ہیں۔

پاکستان کی تاریخ کا یہ پہلا بجٹ ہے جس میں سب سے زیادہ بجٹ کے اعلانات کو واپس لیا گیا ہے۔5829 ارب کا جو ٹیکس ہدف ہے یہ ناقابل حاصل ہے ۔

اس بجٹ میں حکومت کوئی ایسا ٹھوس لائحہ عمل نہیں لاسکی جس سے یہ ٹیکس آمدنی حاصل کرے۔یہ اپوزیشن کی مضبوطی اورمزاحمت تھی کہ حکومت کو ہم نے اس بات پر مجبور کیا کہ وہ عوام پر ٹیکسوں کا کوئی بڑا بوجھ نہ لائے۔

تازہ ترین