• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران کلبھوشن کے وکیل بن گئے، آزاد کشمیر میں PTI ناکام، ہم حکومت بنائینگے، بلاول بھٹو

آزادکشمیر میںPTIناکام، ہم حکومت بنائینگے، بلاول بھٹو


ہجیرہ، کوٹلی (این این آئی)پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ عمران خان کشمیر کا سفیر بنتے بنتے کلبھوشن یادیو کے وکیل بن گئے، مقبوضہ کشمیر میں حملہ ہوتا ہے تو عمران خان کہتا ہے میں کیا کروں، مقبوضہ کشمیرمیں مودی حکومت ظلم کررہی ہے، کٹھ پتلی نے کشمیر ہائی وے کا نام سری نگر ہائی وے رکھ دیا، یہ ان کا جواب ہے،کٹھ پتلی وزیراعظم کی ڈکٹیشن پر نہیں چلیں گے،کشمیری اپنے مستقبل کے فیصلے خود کرینگے، آزاد کشمیر میں تحریک انصاف ناکام ہوگی، پاکستان پیپلز پارٹی ہی حکومت بنائے گی اور اگلا وزیراعظم پی پی کا جیالا ہو گا۔ اتوار کو جلسہ عام سے خطاب کے دوران بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پیپلز پارٹی اور کشمیریوں کا رشتہ 3 نسلوں کا ہے، آپ نے ذوالفقارعلی بھٹو اور بے نظیر بھٹو کا ساتھ دیا اور انہوں نے آپ کا ساتھ دیا۔

تازہ ترین