اسلام آباد (این این آئی، جنگ نیوز) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے مطالبہ کیا ہے کہ قومی خزانے سے تنخواہ لینے والے ہر فرد کے اثاثے ظاہر کیے جائیں، ایف بی آر کے اختیارات نیب کو دینے کے پیچھے کیا ایجنڈا ہے۔ ایک بیان میں ن لیگی ترجمان نے انکم ٹیکس قانون میں ترمیم کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ایف بی آر کا اختیار نیب کو دینا غنڈہ گردی ہے۔انہوں نے کہا کہ ٹیکس دہندگان کو گرفتار کرنے کا اختیار مکمل ختم کیا جائے، غنڈہ گردی اور نیب گردی کرکے ٹیکس ریونیو میں اضافہ نہیں ہوتا۔مریم اورنگزیب نے کہا کہ نیب نیازی گٹھ جوڑ کی ناکامی کے بعد یہ نیا ہتھکنڈا اختیار کیا گیا ہے۔