• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

اُس کو دیکھا ہے، تو آنکھوں میں اُجالا ہوا ہے...

تحریر: عالیہ کاشف عظیمی

آرایش:دیوا بیوٹی سیلون

عکّاسی :عرفان نجمی

لے آؤٹ: نوید رشید

نیشنل ویمن بیڈ منٹن چمپئن، ماحور شہزاد دو بار ایشین گیمز اور ایک بار کامن ویلتھ گیمز میں پاکستان کی نمائندگی کر چُکی ہیں اور 2017ء سے لے کرتاحال نیشنل چمپئن ہیں، جب کہ انہیں ٹوکیو اولمپکس 2021ءمیں پاکستان کی نمائندگی کے لیے بھی منتخب کیا گیا ہے۔ ماحور تعلیم اور کھیل کے میدان میں تو نمایاں ہیں ہی، ویسے بھی خاصی زندہ دِل،خوش ذوق و خوش لباس ہیں۔ کسی بھی تقریب میں شرکت کریں، اپنی جامہ زیبی پر تعریف و توصیف سمیٹتی ہیں۔

ماحور نے بتا یا کہ اُن کی وارڈ روب میں ہلکے ، گہرےرنگوں کے متعدّد ملبوسات ہیں، جب کہ اُنہیں پِیچ رنگ بہت پسند ہے۔ وہ برانڈ کانشس ہیں اور مخصوص برانڈز ہی کے ملبوسات خریدتی، پہنتی ہیں۔ فیشن بھی وہی اپناتی ہیں، جو اُن پر سُوٹ کرے۔ میک اپ، جیولری سے متعلق کہتی ہیں،’’آرایشی اشیاء میں آئی لائنر، کاجل، لپ اسٹک اور بلش آن بہت پسند ہے، جب کہ جیولری میں جھمکے اور بریسلیٹ پہننا اچھا لگتا ہے۔ ہیوی میک اپ پسند نہیں، اس لیے پارلر جانا اچھا نہیں لگتا۔‘‘

یوں تو ماحور کی وارڈ روب میں ہر طرح کے پہناوے، سینڈلز موجود ہیں، لیکن آج انہوں نے ہماری بزم کے لیے جن ملبوسات کا انتخاب کیا ہے، وہ اُن کی کیژول کلیکشن ہے، جس میں سیاہ ٹراؤزر، اسٹالر کے ساتھ پستیٔ رنگ اسٹرائپڈ پرنٹڈڈ پیپلم ہے، تو پِیچ رنگ پلین ٹراؤزر کے ساتھ آف وائٹ تھریڈ ورک سے آراستہ قدرے لمبی قمیص کا انتخاب کیا ہے۔ سیاہ ٹائٹس کے ساتھ میجنٹا رنگ اے لائن فراک اور پھول دار شال ہے، تو سفید رنگ ٹراؤزر کے ساتھ سبز رنگ پر رنگا رنگ تھریڈ ورک سے آراستہ کُرتی اور کنٹراسٹ شال کا انتخاب بھی شامل ہے۔

تازہ ترین
تازہ ترین