• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امانت میں خیانت کے ملزم کی ضمانت خارج ہونے کے بعد فرار کی کوشش ناکام

لاہور ہائیکورٹ میں امانت میں خیانت کے ملزم کی ضمانت خارج ہونے کے بعد فرار کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔

پولیس کے مطابق امانت میں خیانت کےملزم مسعود کے خلاف تھانہ اقبال ٹاؤن میں مقدمہ درج ہے۔

پولیس نے بتایا کہ ملزم مسعود نے گاڑیوں کے لین دین میں 18 لاکھ کا فراڈ کیا تھا۔

ضمانت خارج ہونے کے بعد احاطہ عدالت میں ملزم کے ساتھی اسے فرار کرانے کی کوشیش کرتے رہے جو کہ ناکام بنا دی گئی۔

تازہ ترین