• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وفاقی حکومت سے کچھ بھی نہیں سنبھل رہا، مرتضیٰ وہاب

سندھ حکومت کے ترجمان مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت سے کچھ بھی نہیں سنبھل رہا، لوگ اب ملک میں گیس کو ڈھونڈ رہے ہیں۔

کراچی میں میڈیا سے گفتگو میں ترجمان سندھ حکومت نے کہا کہ یہ لوگ اتنے نا اہل ہیں کہ انہوں نے گرمیوں میں بھی گیس کو ناپید کردیا۔

انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت کی غلط حکمت عملی کی وجہ سے ملک میں صنعتوں کو گیس نہیں مل رہی ہے۔

مرتضیٰ وہاب نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی اراکین اسمبلی سے گیس کی قلت کا سوال کرتا ہوں، سندھ میں پانی اور گیس کی قلت ہے، پی ٹی آئی کے اراکین اس پر خاموش ہیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے اراکین شاید لوڈشیڈنگ کی وجہ سے سو نہیں پارہے یا ان کے ووٹرز ان کو سونے نہیں دے رہے، اس لیے چارپائی اسمبلی لے کر آئے۔

ترجمان سندھ حکومت نے یہ بھی کہاکہ اپوزیشن بجٹ اجلاس میں کٹ موشن کے بجائے ویڈیو بناتے رہے، یہ لوگ الیکٹڈ نہیں سلیکٹڈ ہیں، اس لیے سندھ کی بات نہیں کرتے۔

انہوں نے کہا کہ دوسری بار اسمبلی سے بل پاس ہونے کے بعد گورنر اسے نہیں روک سکتے۔

تازہ ترین