لاہور، سیالکوٹ(نمائندگان جنگ) چیف الیکشن کمشنر آف پاکستان سکندر سلطان نے دفتر صوبائی الیکشن کمشنر پنجاب میں 28جولائی کو منعقد ہ ضمنی انتخاب، PP-38سیالکوٹ کی تیاریوں کا جائزہ لینے کیلئے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ ڈسکہ الیکشن میں گڑبڑ کرنیوالے افسران کو خوشاب سے دور رکھا جائے، حلقہ میں ترقیاتی کاموں، تقرر و تبادلے کے حوالے سے کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی، اجلاس میں جوائنٹ صوبائی الیکشن کمشنر پنجاب، سعید گل، ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسرنذر عباس، ریٹرننگ آفیسرابرار احمد، ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر اشتیا ق احمد اور دفتر صوبائی الیکشن کمشنر پنجاب نے بھی شرکت کی۔