• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: بچے کو بورے میں ڈال کر اغواء کرنیوالا گرفتار


کراچی کے علاقے الفلاح سے پولیس نے بچے کو بورے میں ڈال کر اغواء کر کے لے جانے والے اغواء کار کو گرفتار کر لیا۔

پولیس کے مطابق الفلاح کے علاقے سے مبینہ اغواء کار کو گرفتار کر کے مغوی بچے کو بازیاب کرا لیا گیا ہے۔

ملزم علی احمد 1 سال کے بچے کو بورے میں ڈال کر فرار ہو رہا تھا کہ بچے کے چچا نے ملزم کو دیکھ لیا۔

بچے کے چچا نے اغواء کار کا پیچھا کر کے اسے پکڑ لیا اور پولیس کے حوالے کر دیا۔

گرفتار اغواء کار علی احمد کے خلاف الفلاح تھانے میں مقدمہ درج کر کے اس سے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

تازہ ترین