• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شاہد خاقان عباسی کے وکیل کی نیب کے گواہ پر جرح مکمل


احتساب عدالت اسلام آباد میں ایل این جی ریفرنس کی سماعت کے دوران سابق وزیرِ اعظم اور مسلم لیگ نون کے رہنما شاہد خاقان عباسی کے وکیل بیرسٹر ظفر اللّٰہ نے نیب کے گواہ پر جرح مکمل کرلی۔

قومی احتساب بیورو (نیب) کے گواہ سوئی سدرن گیس کے چیف منیجر سجاد رضا کے بیان پر بیرسٹر ظفر اللّٰہ نے جرح کرتے ہوئے کہا کہ ایل این جی ریفرنس کے بارے میں کتنا جانتے ہیں؟

نیب کے گواہ نے جواب دیا کہ مجھے اس کیس کا صحیح علم نہیں۔

بیرسٹر ظفر اللّٰہ نے سوال کیا کہ آپ کیا کام کرتے ہیں؟

نیب کے گواہ نے جواب دیا کہ میں سوئی سدرن میں چیف منیجر کے عہدے پر فائز ہوں۔

بیرسٹر ظفر اللّٰہ نے دریافت کیا کہ ایم ایم سی ایف کسے کہتے ہیں؟

نیب کے گواہ سجاد رضا نے جواب دیا کہ میں اس بارے میں کنفیوژ ہوں، ایل این جی کے الیکٹرک اور صنعتی انڈسٹری کو فراہم کی گئی۔

شاہد خاقان کے وکیل بیرسٹر ظفر اللّٰہ نے نیب کے گواہ پر جرح مکمل کر لی۔

تازہ ترین