• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خورشید شاہ کو اسپتال میں رکھنے کا معاملہ، ہائیکورٹ نے رپورٹ مانگ لی

سکھر (بیورورپورٹ ) سید خورشید شاہ کو اسپتال میں رکھنے پر سندھ ہائی کورٹ سکھر نے رپورٹ طلب کرلی، سید خورشید شاہ کو این آئی سی وی ڈی اسپتال میں رکھنے کا معاملہ، عدالت نے سندھ حکومت اور اسپتال انتظامیہ سے ایک دن میں جواب طلب کرلیا، جس پر سرکاری وکیل نے اعتراض کیا کہ ایک دن میں اس حوالے سے رپورٹ پیش نہیں کی جاسکتی جس پر جسٹس عمر سیال نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ اگر ایک دن میں رپورٹ پیش نہ ہوئی تو پھر وزیراعلیٰ سندھ کو ایک دن میں عدالت میں بلانے کا حکم بھی دیا جاسکتا ہے۔

تازہ ترین