• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم ناکام، وزراء کو کام نہیں آتا، معیشت ڈبو دی، شاہد خاقان

اسلام آباد(پی پی آئی، جنگ نیوز) سابق وزیراعظم اورمسلم لیگ( ن) کے رہنما شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ وزیراعظم ناکام ، وزراء کو کام نہیں آتا، حکومت نے معیشت ڈبو دی اب ملک کو تباہ کر رہے ہیں، نیب کو وزرا کی کرپشن نظرنہیں آتی ، حکومتی نالائقی سے کراچی کی انڈسٹری بند ہے ، حکومت کی نالائقی سے کراچی کی انڈسٹری بند ہو چکی ہے ، ہم نے پہلے بھی کیس بھگتے آئندہ بھی بھگت لینگے،قانونی اور بے بنیاد کیسز کا سامنا ہے، کاروائی میڈیا پر براہ راست دکھائی جائے، وزارت توانائی سے 4 وزراء تبدیل کیے گئے، وزیروں کو کام نہیں آتا اربوں کا نقصان کرچکے، نیب کیس انرجی شعبہ تباہ کرنیوالوں پر بننے چاہیں، پاکستان کا کشمیر پر کیا موقف ہے پارلیمان میں بتائیں ۔ شاہد خاقان عباسی نے صحافیوں سے گفتگو میں مطالبہ کیا کہ ہمارے خلاف کیس کو میڈیا پر براہ راست دکھایا جائے ہم غیر قانونی اور بے بنیاد کیسز کا سامنا کر رہے ہیں۔

تازہ ترین