اداکارہ سونیا حسین شاہ رخ خان کے ساتھ بطور معاون اداکارہ کام نہ کرنے کے حوالے سے دیے گئے وائرل بیان پر مشکل میں پڑ گئیں۔
آسکر ایوارڈ یافتہ پاکستانی فلم ساز شرمین عبید چنائے نے سونیا حسین کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ آپ کبھی ماہرہ خان جیسی بن ہی نہیں سکتیں، کبھی بھی ایسا سوچیے گا ہی نہیں کہ آپ کو نہ کہنے کی ضرورت پڑے گی۔‘
فلم ساز نے اپنے کمنٹ میں سونیا حسین کی پرورش پر بھی سوال اٹھایا، انہوں نے لکھا کہ آپ کی بات آپ کی پرورش کی عکاسی کررہی ہے۔
واضح رہے کہ سونیا حسین نے 2018 میں ایک شو میں شرکت کی تھی جس میں ان سے پوچھا گیا تھا کہ اگر وہ ماہرہ ہوتی تو کس فلم میں کام نہ کرتیں ، جس پر ماہرہ کی تین فلموں ورنہ، رئیس، ہو من جہاں کا نام لیا گیا تھا۔
اداکارہ نے جواب میں کہا تھا کہ وہ ماہرہ ہوتیں تو کبھی بھی رئیس میں کام نہ کرتیں کیونکہ انہیں شاہ رخ خان کے ساتھ کام کرنے کا کوئی شوق نہیں۔