• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سی ڈی اے نے اربوں روپے مالیت کے منصوبوں کی منظوری دیدی

اسلام آباد ( نیوز رپورٹر) سی ڈی اے/ ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی نے گزشتہ روز سی ڈی اے ہیڈکواٹرز میں منعقد ہ اجلاس میں اسلام آباد کیلئے اربوں روپے مالیت کے کئی منصوبوں کی منظوری دی۔ جن منصو بوں کے پی سی ان منظور کیےگئے ان میں 186ملین روپے کی لاگت سے سی ڈی اے ہسپتال میں 100بیڈز کی سہولت کا منصوبہ، بارشی پانی کی ہارویسٹنگ کیلئے 125ملین روپے کا دو سالہ منصوبہ، پارکنگ کا مسئلہ ختم کرنے کیلئے اسلام آباد کے مختلف شہری کمرشل علاقوں میں پارکنگ ایریاز کی تعمیر کیلئے 7200ملین روپے کا دو سالہ منصوبہ، خیابان مارگلہ کی تعمیر کیلئے 3296ملین روپے کا ایک سالہ منصوبہ،بھارہ کہو میں ٹریفک کی روانی کو بحال رکھنے کیلئے کیانی روڈ پر پل کی تعمیر کا 193 ملین روپے کا ایک سالہ منصوبہ، سیکٹر ڈی 12 کی ڈیویلپمنٹ کیلئے 1804ملین روپے کا دو سالہ منصوبہ، نائنتھ ایونیو شاہین چوک کو سگنل فری بنانے کیلئے 1705 ملین کا ایک سالہ منصوبہ، ای الیون چوک کو سگنل فری بنانے کیلیے 1472 ملین روپے کا ایک سالہ منصوبہ ، جی الیون میں ضلعی عدالتیں بنانے کیلیے 1385 ملین روپے کا ایک سالہ منصوبہ، ٹریفک مینجمنٹ سولوسشن کا 36ملین روپے کا 6ماہ کا منصوبہ، ٹین ون میں لیٹیگنٹس فیسیلیٹیشن سنٹر فار لینٹگنٹس اینڈ لائر کیلئے 1862 ملین روپے کا دو سالہ منصوبہ، مارگلہ ہلز نیشنل پارک میں قدرتی خوبصورتی کو برقرار رکھنے اور بڑھانے کیلئے 5000ملین روپے کی لاگت سے 5سالہ منصوبے کی منظوری دے دی گئی ہے۔
تازہ ترین