• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نادیہ حسین کی گھریلو ملازمہ پر برہمی، ویڈیو وائرل

پاکستان کی صفِ اول کی ماڈل و اداکارہ نادیہ حسین کی گھریلو ملازمہ پر اظہارِ برہمی اور بدتمیزی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر زیرگردش ہے۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر وائرل ویڈیو میں نادیہ حسین گھریلو ملازمہ پر اس بات پر غصہ کرتی دکھائی دے رہی ہیں کہ اُس نے بجلی کا مین سوئچ آف نہیں کیا تھا جس کے باعث گھر کی بعض چیزیں بجلی کے جھٹکوں کی وجہ سے خراب ہوگئی تھیں۔


 ویڈیو میں نادیہ حسین گھریلو ملازمہ کو غصے سے سمجھاتی ہیں کہ ’جب بھی بجلی جھٹکے مارے تو تم پیچھے سے مین سوئچ آف کرو گی، کیوں تمہیں یاد  نہیں رہتا۔‘

ویڈیو کے سامنے آنے کے بعد سے نادیہ حسین کو تنقید کا نشانہ بنایا جانے لگا ، لیکن کچھ یہ کہتے ہوئے بھی دکھائی دے رہے ہیں کہ یہ ان کے آنے والے ڈرامہ سیریل ’یوں تو ہے پیار بہت ‘ کا ایک کِلپ ہے حقیقی زندگی کا نہیں۔

نادیہ حسین کی جانب سے اپنے اس وائرل کِلپ کے حوالے سے کوئی وضاحت سامنے نہیں آئی ہے۔

تازہ ترین