• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیپلز پارٹی تیل کی قیمتوں میں اضافہ مسترد کرتی ہے، شازیہ مری

پیپلزپارٹی کی رہنما شازیہ مری کا  کہنا ہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی تیل کی قیمتوں میں اضافہ مسترد کرتی ہے، اس نااہل حکومت نے تیل اور ایل پی جی کی قیمتیں پھر بڑھادیں۔

شازیہ مری نے کہا کہ یہ اضافہ مہنگائی کو مزید بڑھائے گا، عمران نیازی لوگوں کا خون چوس رہا ہے، سلیکٹڈ حکمرانوں نے آئی ایم ایف کے سامنے گھٹنے ٹیک دیے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عمران نیازی اسمبلی میں آکرفلسفہ سناتے ہیں اور پھرعوام کی بینڈ بجاتے ہیں۔

شازیہ مری نے کہا کہ ہمیں ان نااہل اور بے حس حکمرانوں سے نجات حاصل کرنا ہوگی۔

تازہ ترین