• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انتخابی اصلاحات، وزیراعظم کی پیشکش پر اپوزیشن متفقہ فیصلہ کریگی، شہباز شریف

اسلام آباد (اے پی پی)قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے کہا ہے کہ انتخابی اصلاحات پر وزیراعظم کی پیشکش کے حوالہ سے اپوزیشن جماعتیں مل کر فیصلہ کریں گی، بجٹ اجلاس میں میری عدم شرکت پر بلاول کی تنقید میرے علم میں نہیں ہے،قومی سلامتی پر بریفنگ کے بعد صورتحال سامنے آنے پر اپنے ردعمل کا اظہار کریں گے۔ جمعرات کو قائد حزب اختلاف شہباز شریف قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کیلئے پارلیمنٹ ہائوس پہنچے تو ذرائع ابلاغ کے نمائندوں نے ان سے سوالات کئے۔

تازہ ترین