• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

این ایل ای امتحانات کیخلاف احتجاجی ریلی ، مری روڈ بلاک، ٹریفک جام

راولپنڈی(خبر نگار خصوصی) این ایل ای جیسے کالے قانون کے خلاف گزشتہ روز ینگ ڈاکٹرز ایسو سی ایشن کے زیر اہتمام مری روڈ پر احتجاجی ریلی نکالی گئی۔ احتجاجی ریلی میں راولپنڈی کے تمام ہسپتالوں کے ڈاکٹرز کی کثیر تعدادنے شرکت کی۔ مظاہرین نے راولپنڈی کی مرکزی شاہراہ مری روڈ کو بلاک کردیا جس کی وجہ سے ٹریفک مکمل طور پر جام ہو گئی۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ امتحانات کا فیصلہ واپس نہ لیا تو احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ جاری رہے گا اوراسلام آباد کی جانب مارچ بھی کرینگے ۔
تازہ ترین