• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آصف زرداری کمر کی شدید تکلیف میں مبتلا ہیں، ڈاکٹر عاصم حسین

پیپلز پارٹی کے دور حکومت کے مشیر ڈاکٹر عاصم حسین نے کہا ہے کہ سابق صدر آصف علی زرداری کمر کی شدید تکلیف کا شکار ہیں۔

جیو نیوز سے ٹیلیفونک گفتگو میں ڈاکٹر عاصم حسین نے کہا کہ آصف زرداری کا نجی اسپتال میں ڈاکٹرز نے طبی معائنہ کیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ آصف علی زرداری کو کمر میں شدید تکلیف کی شکایت ہے، سابق صدر آرتھو پیڈک سرجن کے زیرعلاج ہیں۔

ڈاکٹر عاصم حسین نے یہ بھی کہا کہ نجی اسپتال میں آصف زرداری کے ضروری طبی ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔

تازہ ترین