• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

زرعی یونیورسٹی ملتان کے اشتراک سے اسلام آباد میں مینگو فیسٹیول

ملتان (سٹاف رپورٹر) اسلام آباد میں ایم این ایس زرعی یونیورسٹی ملتان کے اشتراک سے چوتھا سالانہ دو روزہ مینگو فیسٹیول شروع ہوگیا۔ فیسٹیول میں 13 ممالک کے سُفراء اور اُن کے نمائندوں جن میں جرمنی، سعودی عریبیہ ، نیپال، ایران۔ بیلجئیم ، افغانستان، آذر بائجان اور دیگر فارمرز ،ایکسپوٹرز اور چئیرمین چیمبر آف کامرس اسلام آباد نے شرکت کی۔مینگو فیسٹیول کا افتتاح وزیر زراعت پنجاب سید حسین جہانیاں گردیزی ،ایڈوائزر فار کامرس اینڈ انویسٹمنٹ عبدالرزاق دائود، سردار یاسر الیاس خان اور وائس چانسلر پروفیسرڈاکٹر آصف علی نے کیا۔مینگو فیسٹیول میں 160سے زائد اقسام نمائش میں رکھی گئی، افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر زراعت پنجاب نے کہا کہ گزشتہ برسوں میں اسلام آباد مینگو فیسٹیول کے انعقادسے مینگو گرورز اور ایکسپورٹرز کو بہت فائدہ حاصل ہوا کاشتکاروں کو آم کے معیار اور اس کی مارکیٹنگ کرنے کا علم حاصل ہوا ہے۔ عبدالرزاق دائود نے کہاکہ میری دلی خواہش ہے کہ پاکستان سے دنیا بھر میں اتنا آم بھیجا جائے کہ ریکاڈ قائم ہو زرعی یونیورسٹی نے مینگو فیسٹیول کروا کر اس کی اہمیت کو اجاگر کیا اور ایک بڑی مارکیٹ میں لا کھڑا کیا۔ وائس چانسلر نے کہاکہ شوگر کے مرض میں مبتلا لوگوں کیلئے لو شوگر کونٹنٹ آم کی اقسام متعارف کروائی گئی ہیں جس میں کیٹ ، کینٹ اورہیڈن اقسام شامل ہیں۔
تازہ ترین