• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تعلیمی بورڈ ملتان کے مالی سال 22-2021ءکےسرپلس بجٹ کی منظوری

ملتان (سٹاف رپورٹر)تعلیمی بورڈ ملتان کے بورڈ آف گورنرز نے مالی سال 22-2021ء کے سرپلس بجٹ کی منظوری دے دی،بجٹ اجلاس کی صدارت چیئرمین بورڈپروفیسر میاں محمدنواز نے کی،سیکرٹری بورڈ پروفیسر طاہرہ کلثوم نے بجٹ پیش کیا، جس کے مطابق مالی سال 22-2021ءمیں بورڈ کی آمد نی کا تخمینہ ایک ارب 25کروڑ45لاکھ روپےجب کہ اخراجات کا تخمینہ ایک ارب 25کروڑ39لاکھ روپے لگایا گیا ہے،اجلاس میں مالی سال 22-2021ءکے 6لاکھ روپے کے سرپلس بجٹ کی منظوری دے دی گئی،سپیشل سیکرٹری ہائر ایجوکیشن پنجاب نعیم غوث نے وڈیو لنک کے زریعے بجٹ اجلاس میں شرکت کی،اجلاس میں باقاعدہ شریک ہونے والوں میں ملتان بورڈ کے ڈپٹی سیکرٹری فنانس ڈاکٹر حافظ فدا حسین ،آڈٹ افسر چوہدری شہسوار بھی شامل تھے ۔
تازہ ترین