کراچی (جنگ نیوز) سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور سینیٹر شیری رحمان کا خصوصی انٹرویو اتوار کو ”جیونیوز“ کے پروگرام ”جرگہ“ میں دکھایا جائے گا۔ پارلیمنٹ کی قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس کس کے کہنے پر ہوا۔ کیا اپوزیشن اجلاس کی کارروائی سے مطمئن ہے۔ وزیراعظم اجلاس سے غیر حاضر کیوں رہے۔ افغانستان کے حالات کس قدر سنگینی اختیار کر چکے ہیں؟۔ اِن تمام موضوعات دونوں مہمانوں سے پروگرام کے دوران گفتگو ہوگی۔ سینئر صحافی و تجزیہ کار سلیم صافی کی میزبانی میں ”جرگہ“ شب10بجکر5منٹ پر نشر ہوگا۔