ملتان(سٹاف رپورٹر) اتائیت کے خلاف مہم میںملتان کی کارکردگی کو تسلی بخش قراردیا گیا ہے اورسی ای او ہیلتھ کے مطابق محکمہ صحت کی ڈرگ برانچ نے 97انسپکشن کی، 43 اتائیوںکے چالان اور کلینک سیل کئے گئے ، صوبہ بھر میں ملتان اتائیت کے خلاف کارروائی کرنے میں دوسرے نمبر پر آیا ہے جبکہ کارکردگی کے اعتبار سے پہلے نمبر پر محکمہ صحت فیصل آباد رہا۔