بلوچستان کی اپوزیشن جماعتوں نے کوئٹہ کے بجلی روڈ تھانے میں 14 روز سے جاری دھرنا ختم کر دیا۔
بلوچستان اسمبلی میں قائدِ حزب اختلاف ملک سکندر نے کہا ہے کہ حکومت نے اپوزیشن ارکان کے خلاف مقدمات واپس لے لیے جس پر دھرنا ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ بجٹ سے متعلق تحفظات دور ہونے تک احتجاج جاری رہے گا۔
اس سے پہلے بلوچستان حکومت نے اپوزیشن کے خلاف ایف آئی آر واپس لینے کا نو ٹی فکیشن جاری کیا تھا۔
بلوچستان اسمبلی کے باہر ہنگامے کے بعد اپوزیشن کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا۔