• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دنیا: کورونا وائرس سے اموات 39 لاکھ 89 ہزار 175 ہو گئیں

دنیا کا کوئی خطہ کورونا وائرس کی موذی وباء سے محفوظ نہیں، کورونا کی تیسری لہر کے دوران مریضوں اور اموات میں مسلسل اضافہ جاری ہے۔

دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 18 کروڑ 43 لاکھ 34 ہزار 951 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس موذی وائرس سے اموات 39 لاکھ 89 ہزار 175 ہو گئیں۔

کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 1 کروڑ 16 لاکھ 57 ہزار 688 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 78 ہزار 948 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 16 کروڑ 86 لاکھ 88 ہزار 88 کورونا مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

کورونا وائرس کے کیسز اور اس سے اموات کے اعتبار سے 10 سرِ فہرست ممالک میں 33 کروڑ سے زائد آبادی کا حامل امریکا تا حال پہلے نمبر پر ہے جہاں اس وائرس سے اب تک 6 لاکھ 21 ہزار 255 افراد موت کے منہ میں پہنچ چکے ہیں جبکہ اس سے بیمار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 3 کروڑ 45 لاکھ 88 ہزار 176 ہو چکی ہے۔

کورونا وائرس کے امریکا میں 48 لاکھ 79 ہزار 500 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 3 ہزار 798 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 2 کروڑ 90 لاکھ 87 ہزار 421 کورونا مریض اب تک شفایاب ہو چکے ہیں۔

1 ارب سے زائد آبادی والا ملک بھارت کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے حوالے سے دوسرے نمبر پر ہے، جہاں اس وائرس سے 4 لاکھ 2 ہزار 15 ہلاکتیں ہو چکی ہیں جبکہ اس سے متاثرہ 3 کروڑ 5 لاکھ 45 ہزار 433 مریض سامنے آ چکے ہیں۔

کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے حوالے سے ممالک کی اس فہرست میں برازیل تیسرے نمبر پر ہے تاہم یہ اموات کے حوالے سے فہرست میں دوسرے نمبر پر ہے، جہاں اس جان لیوا وائرس سے 5 لاکھ 23 ہزار 699 ہلاکتیں ہو چکی ہیں جبکہ اس کے متاثرہ مریضوں کی تعداد 1 کروڑ 87 لاکھ 42 ہزار 25 ہو گئی۔

فرانس میں کورونا وائرس کی وباء سے مجموعی اموات 1 لاکھ 11 ہزار 152 ہو چکی ہیں، جہاں اس کے اب تک کل کیسز 57 لاکھ 83 ہزار 654 رپورٹ ہوئے ہیں۔

کورونا وائرس سے روس میں کل اموات 1 لاکھ 37 ہزار 925 ہو گئیں جبکہ اس کے مریضوں کی تعداد 56 لاکھ 10 ہزار 941 ہو چکی ہے۔

ترکی میں کورونا وائرس سے اموات 49 ہزار 874 تک جا پہنچی ہیں جبکہ کیسز 54 لاکھ 40 ہزار 368 ہو چکے ہیں۔

برطانیہ میں کورونا وائرس کے باعث اموات کی تعداد 1 لاکھ 28 ہزار 207 ہو گئی جبکہ کیسز کی تعداد 48 لاکھ 79 ہزار 616 ہو چکی ہے۔

ارجنٹینا میں کورونا وائرس کی وباء سے اموات 95 ہزار 594 ہو گئیں جبکہ اب تک اس کے 45 لاکھ 26 ہزار 473 مصدقہ متاثرین سامنے آئے ہیں۔

کولمبیا میں کورونا وائرس 1 لاکھ 8 ہزار 314 زندگیاں نگِل چکا ہے، جبکہ اب تک اس موذی وباء کے 43 لاکھ 24 ہزار 230 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

اٹلی اس فہرست میں 10 ویں نمبر پر پہنچ گیا ہے جہاں کورونا وائرس سے کُل اموات کی تعداد 1 لاکھ 27 ہزار 637 ہو گئی جبکہ اس کے کل کیسز 42 لاکھ 62 ہزار 511 ہو گئے۔

سعودی عرب اسی فہرست میں 44 ویں نمبر پر پہنچ چکا ہے جہاں کورونا وائرس سے اب تک کل اموات 7 ہزار 863 رپورٹ ہوئی ہیں جبکہ مملکت میں کورونا مریضوں کی تعداد 4 لاکھ 91 ہزار 612 تک جا پہنچی ہے۔

1 ارب 43 کروڑ سے زائد آبادی والے ملک چین میں کورونا وائرس کا پہلا کیس سامنے آیا تھا، چین اس فہرست میں 101 نمبر پر پہنچ چکا ہے، جہاں کورونا مریضوں کی تعداد 91 ہزار 847 ہو چکی ہے جبکہ کُل ہلاکتوں کی تعداد 4 ہزار 636 پر رکی ہوئی ہے۔

کورونا وائرس کی جاری تیسری لہر کے دوران پاکستان کورونا مریضوں کی تعداد کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں 29 ویں نمبر پر ہے، ملک میں کورونا کیسز میں اضافہ سامنے آیا ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 1 ہزار 228 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 29 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے، مزید 897 مریض شفایاب ہو گئے، جبکہ مثبت کیسز کی شرح ڈھائی فیصد سے زائد ہو گئی۔

ملک بھر میں کورونا وائرس سے انتقال کرنے والوں کی مجموعی تعداد 22 ہزار 408 ہو گئی ہے، جبکہ کُل کورونا مریضوں کی تعداد 9 لاکھ 62 ہزار 313 ہو چکی ہے۔

ملک بھر میں اسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز اور گھروں میں کورونا وائرس کے کُل 32 ہزار 621 مریض زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 1 ہزار 875 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے، جبکہ کُل 9 لاکھ 7 ہزار 284 مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں۔

گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں کورونا وائرس کے مزید 47 ہزار 832 ٹیسٹ کیئے گئے، جبکہ اب تک کُل 1 کروڑ 47 لاکھ 33 ہزار 30 کورونا ٹیسٹ کیئے جا چکے ہیں۔

پاکستان بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2 لاکھ 88 ہزار 295 افراد کو کورونا وائرس کی ویکسین دی گئی، جبکہ اب تک کُل 1 کروڑ 70 لاکھ 751 کورونا ویکسین کی خوراکیں دی جا چکی ہیں۔

تازہ ترین