• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مرہٹی فلم اور ٹی وی شوز کے آرٹ ڈائریکٹر راجو سپتے نے خود کشی کرلی

مراہٹی آرٹ ڈائریکٹر راجو سپتے اپنے گھر میں مردہ پائے گئے، پولیس نے خودکشی کے کیس میں اعانت کا مقدمہ درج کرلیا ہے۔ 

ان کی خودکشی کے حوالے سے معلوم ہوا ہے کہ حال ہی میں انھیں لیبر یونین کی جانب سے مبینہ طور پر ہراساں کیا گیا تھا۔

مرہٹی فلم اور ٹی وی شو کے آرٹ ڈائریکٹر راجو سپتے کے بارے میں معلوم ہوا ہے کہ انھوں نے مبینہ طور پر ہفتہ 3 جولائی کو اپنے گھر پر خود کشی کی.

وہ مغربی بھارت کی ریاست مہاراشٹرا کے علاقے پمپری چنچواد ٹاؤن شپ میں رہائش پذیر تھے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ راجو کو مبینہ طور پر لیبر یونین سے وابستہ ایک شخص نے ہراساں کیا، جس کے باعث انھوں نے اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔

جس پر پولیس نے خودکشی کے لیے ڈرانے دھمکانے کے ارتکاب کرنے کا کیس درج کرلیا ہے۔

تازہ ترین