پاکستان شوبز انڈسٹری سے وابستہ معروف اداکارہ اریبہ حبیب کا کہنا ہے کہ جب ایوارڈ چاہیے ہوگا میں خرید لوں گی۔
حال ہی میں اداکارہ نے کامیڈین، اداکار و میزبان احمد علی بٹ کے پوڈکاسٹ میں بطور مہمان شرکت کی جہاں انہوں نے مختلف امور پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔
دورانِ پروگرام اداکارہ نے انکشاف کیا کہ شوبز انڈسٹری میں ایوارڈز خریدے جاتے ہیں، اس لیے میرے لیے ریوارڈ ہی سب کچھ ہے۔ مجھے ایوارڈ جب چاہیے ہوگا میں خرید لوں گی۔
انہوں نے ذو معنی لہجہ اختیار کرتے ہوئے کہا کہ جگہ جگہ ایوارڈز ملتے ہیں کہیں سے بھی خرید لوں گی لیکن مجھے ایسے ایوارڈز نہیں چاہیے.
اریبہ حبیب نے مزید کہا کہ ماضی میں جب ماڈلنگ کرتی تھی اس وقت میں ایوارڈز کو اہمیت دیتی تھی لیکن اب اداکاری میں آنے کے بعد میرے لیے ایوارڈ معنی نہیں رکھتے۔
ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ میرے نزدیک کسی بھی اداکار کا بینک اکاؤنٹ ہی اس کا اصل ایوارڈ ہے۔ دوسرا آپ کے سیٹ چھوڑ دینے کے بعد آپ کے لیے کی جانے والی بات ہی درا اصل آپ کا ایوارڈ ہے۔
انہوں نے اپنی بات کی وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ ہمارے پاس بہت سے سینئر اداکار ایسے بھی ہیں جن کی گھر کی شیلفس ایوارڈز سے بھری پڑی ہیں لیکن ان کے پاس علاج کے لیے پیسے نہیں، ایسے اداکاروں کی کہانی سن کر مجھے رونا آجاتا ہے۔