خیبر پختون خوا، شمال مشرقی بلوچستان، جنوبی پنجاب اور گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی ہے۔
جبکہ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا، سب سے زیادہ بارش مالم جبہ میں 44 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔
ملک میں سب سے زیادہ درجہ حرارت سبی میں 46 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
پشاور میں 42، لاہور میں 40، اسلام آباد میں 39، جموں میں 38، کراچی میں 36، گلگت میں 33، کوئٹہ میں 32 اور لیہہ میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 23 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔