اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سیکرٹری جنرل احسن اقبال نے کہا ہے کہ کہ سوات میں پی ڈی ایم کے جلسے میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کی شرکت اور مرکزی نائب صدر مریم اورنگزیب کی عدم شرکت کسی اختلاف کا نتیجہ نہیں بلکہ پارٹی کا فیصلہ ہے،پاکستان مسلم لیگ نون کے سربراہ شہباز شریف جب موجود ہو تو کسی دوسرے کو جانے کی ضرورت نہیں ، یہ پارٹی کے ڈسپلن کا حصہ ہے پارٹی قائد کی حیثیت ہے محمد نواز شریف ہمیشہ مشاورت میں شریک رہتے ہیں انہوں نے سوات کے جلسے میں شہباز شریف کی شرکت کو ضروری سمجھا ،جس کے بعد مریم نواز کی سوات جلسے میں شرکت کی ضرورت باقی نہیں رہی۔