• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئٹہ سے پشاور تک صرف ایک ٹرین کی سہولت

لاہور (محمد صابر اعوان ) کوئٹہ ، لاہور ،راولپنڈی اورپشاور کے درمیان سفر کیلئے صرف ایک ٹرین رہ گئی ،کورونا وائرس کے باعث مارچ 2020میں کوئٹہ سے لاہور آنے والی اکبر اور کوئٹہ سے کراچی جانے والی بولان میل ٹرینیں تاحال بند ہیں مسافر بسوں پر سفر کرنے پرمجبور ہیں ۔ گزشتہ دوسے تین سال کے دوران کوئٹہ سے لاہور چلنے والی مسافر بسوں کی تعداد میں تین گنا اضافہ ہوا ہے ،جن کے روڈ ایکسیڈنٹ سے سینکڑوں لوگ ابتک جاں بحق ہوچکے ہیں اس وقت پورے کوئٹہ ڈویژن کی انتظامیہ صرف ایک ٹرین چلانے پر انحصار کر رہی ہے ۔ڈی ایس کوئٹہ کی جانب سے متعدد بار مراسلے ریلوےہیڈکواٹرز لاہور بھجوائے جا چکے ہیں مگر اس پر تاحال کوئی عمل درآمد نہیں ہوا کوئٹہ کے شہریوں نے وزیر ریلوے اعظم سواتی سمیت چیئرمین ریلوے ، سی ای او ریلویز سےمطالبہ کیا ہے کہ بلوچستان سے چلنے والی اکبر اور کراچی ٹرین کے لئے بولان میل کو فوری بحال کیاجائے ۔ ڈی ایس کوئٹہ اختر محمود خٹک نے بتایا کہ 2ٹرینوں کی بحالی کیلئےمتعدد بار ریلوے ہیڈ کواٹرز کو لکھ چکے ہیں مگر ابھی تک اس پر عمل درآمد نہیں ہوا انہوں نے بتایا کہ بلوچستان کے عوام کی بہت زیادہ ڈیمانڈ ہے کہ نہ صرف بند ٹرینوں کو چلایا جائے بلکہ مزید نئی ٹرینوں کا اضافہ کیا جائے ، انہوںنے کہا کہ اگر ٹرینیں چلیں گی تو ریونیو میں اضافہ ہو گا ۔
تازہ ترین