سوات(نمائندہ جنگ)پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر اور قائدحزب اختلاف شہباز شریف نے جلسہ کے دوران مالم جبہ جانے کی خواہش تو ظاہر کی لیکن ساتھ ہی مالم جبہ سکینڈل پر پی ٹی آئی حکومت کو تنقید کانشانہ بنایا کہ مالم جبہ جانا چاہتا ہوں مگر ڈر ہے کسی اور کی کرپشن میں نہ پکڑاجاؤں کیونکہ عمران خان نیازی کی خواہش ہے کہ میں پابند سلاسل رہوں، شہباز شریف نے کہا کہ ما لم جبہ تب جاؤں گا جب پی ڈی ایم کی حکومت آئے گی۔