• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اوکاڑہ واقعہ، قتل سے قبل بھائیوں کو بدفعلی کا نشانہ بھی بنایا گیا

پنجاب کے شہر اوکاڑہ میں والد سے لڑائی کے نتیجے میں مخالفین نے دو بچوں کو نہر میں پھینک کر قتل کر دیا۔

پولیس کے مطابق نہر میں پھینک کر قتل کیے جانے والے دونوں بھائیوں کو بدفعلی کا نشانہ بھی بنایا گیا تھا، دونوں ملزمان نے تیسرے ساتھی کے ساتھ مل کر دونوں بھائیوں کو بدفعلی کا نشانہ بنایا۔

پولیس کے مطابق پولیس نے تیسرے ملزم عبدالغفار کو بھی گرفتار کر لیا ہے جبکہ طلحہ اور احمد علی کے مقدمہ قتل میں بدفعلی کی دفعہ بھی لگا دی گئی ہے۔

واضح رہے کہ دو دن قبل اوکاڑہ میں ملزمان کی جانب سے بچوں کے والد سے جھگڑے کا بدلہ لینے کے لیے دو بچوں کو نہر میں پھینک دیا گیا تھا۔

تازہ ترین