• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئٹہ: لڑکی اغواء، ملزمان کو روکنے والا باپ قتل

بلوچستان کے دارالخلافہ کوئٹہ کے علاقے کلی پرانا دکی سے مسلح افراد نے ایک لڑکی کو اغواء کر لیا۔

پولیس کے مطابق مزاحمت کرنے پر ملزمان نے فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں لڑکی کے والد جاں بحق ہو گئے۔

ملزمان لڑکی کو اغواء اور اس کے والد کو قتل کرنے کے بعد باآسانی فرار ہونے میں کامیاب ہو گئی۔

کوئٹہ پولیس کا کہنا ہے کہ قتل اور اغواء کی واردات انجام دے کر فرار ہونے والے ملزمان کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔


پولیس نے بتایا ہے کہ واقعہ رشتے کا تنازع بتایا جا رہا ہے، مقتول کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے مقامی اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

تازہ ترین