ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ کابل میں پاکستانی سفارتخانہ افغانستان میں پھنسے پاکستانیوں سے رابطے میں ہے۔
پاکستان نے افغانستان میں پھنسے 4 ہزار سے زائد پاکستانی شہریوں سے رابطہ کیا ہے۔
دفترخارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستانی سفارتخانہ طورخم کے راستے پاکستانیوں کو واپس لانے کی کوشش کررہا ہے۔
ترجمان دفترخارجہ کا کہنا ہے کہ افغانستان میں پھنسے پاکستانیوں کے لیے کھانے، ٹرانسپورٹ اور رقم کے انتظامات کردیئے ہیں۔
دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز پاکستانی شہریوں کا ایک گروپ بذریعہ سڑک پاکستان پہنچا ہے۔