• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیب 23 سال سے کام کر رہا ہے، کرپشن بڑھی ہے کم نہیں ہوئی، سندھ ہائیکورٹ

کراچی(جنگ نیوز، ایجنسیاں)سندھ ہائی کورٹ نے پیپلز پارٹی کے رہنما اور رکن قومی اسمبلی خورشید شاہ کی ضمانت کیس میں قومی احتساب بیورو (نیب) کے پراسیکیوٹر پر شدید برہمی کا اظہار کیا۔

عدالت نے ریمارکس دیئے کہ آپ نے ایک شخص کو دو سال سے جیل میں رکھا ہوا ہے، ثبوت کہاں ہیں؟ 18، 18 مہینے لوگوں کو جیل میں رکھو اور ثبوت پیش نہ کرو، 23 برسوں سے نیب سندھ میں کام کر رہی ہے، ان 23 برسوں میں کرپشن بڑھی ہے کم نہیں ہوئی۔

سندھ ہائی کورٹ میں خور شید شاہ کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی، دوران سماعت خورشید شاہ کے وکیل مخدوم علی خان نے دلائل دیتے ہوئےکہا کہ ریفرنس میں 44 گواہ ہیں ان میں سے اب تک صرف 3 گواہوں کے بیانات قلمبند ہوئے ہیں۔

انہوں نےکہا کہ ان کا مؤکل بغیر ثبوتوں کے طویل عرصے سے جیل میں ہے،ٹرائل کورٹ میں 16 سماعتیں ہوئیں اور ہماری طرف سے صرف ایک بار سماعت ملتوی کرنےکی استدعا کی گئی،کچھ نہیں کہہ سکتے، اتنے گواہ کب تک مکمل ہوں گے۔

خورشید شاہ کے وکیل مخدوم علی خان کا مزید کہنا تھا کہ بغیر سزا کے جیل میں رکھنا، میرے مؤکل کے ساتھ زیادتی ہے۔

تازہ ترین