• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

زرداری کیلئے 33؍ ارب اونٹ کے منہ میں زیرہ کے مترادف ہے، فرخ حبیب

لاہور (نمائندہ جنگ، ٹی وی رپورٹ) وزیرمملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے کہا ہے کہ بلاول زرداری کو امریکا جانے کی کیا جلدی ہے،یہ لوگ امریکا کو کہتے تھے موقع دیں زیادہ تابعداری کرینگے، زرداری کی جیبیں اتنی بڑی ہیں کہ 33؍ ارب روپے اونٹ کے منہ میں زیرہ کے مترادف ہے، وزیراعظم عمران خان کی ڈکشنری میں بلیک میل ہونے کا لفظ نہیں، جو امریکا کو ناں کرسکتا ہے اسے کوئی طاقت بلیک میل نہیں کرسکتی، کس پی ڈی ایم کی بات کریں، ایک جلسوں والی اور دوسری پائوں پکڑنے والی ہے، اسحق ڈار شریف خاندان کی دولت بڑھانے کی معیشت چھوڑ کر شاہد خاقان عباسی کے طیارے پر بیرون ملک فرار ہوئے،فضل الرحمٰن کا مسئلہ ایزی لوڈ ہے، ابھی انکا ایزی لوڈ ختم ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور پریس کلب کے پروگرام میٹ دی پریس سے خطاب، پی آئی ڈی، پی ٹی وی، میڈیادفاتر اور بعد ازاںسندس فائونڈیشن کے دورہ پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ فرخ حبیب نے کہا کہ شاہد خاقان عباسی کی باتوں پر کوئی یقین نہیں رکھتا۔ عالمی سطح پر مہنگائی پچھلے 10سالوں کا ریکارڈ توڑ چکی ہے لیکن حکومت کی کوششوں سے اس مہنگائی کا زیادہ اثر پاکستان کے عوام پر نہیں پڑا۔استحقاق بل کے حوالے سے اسپیکرپنجاب اسمبلی سے بات ہوئی ہے، متنازعہ شقیں واپس لی جائیں جائینگی، پاکستان میڈیا ڈویلپمنٹ اتھارٹی پر کام کر رہے ہیں اور اس کیلئے تمام اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت جاری ہے ۔ چچا بھتیجی کی جب تک صلح نہیں ہوتی تب تک کسی کی نہیں چلنی۔ حکومت جرنلسٹ پروٹیکشن بل لائی ہے، بلاول قائمہ کمیٹی انسانی حقوق سے پاس کرائیں تا کہ اس بل کو آگے بڑھائیں، صحافی، سیاستدان کا چولی دامن کا ساتھ ہے۔

تازہ ترین