افغان طالبان نے آئندہ ماہ تحریری امن منصوبہ پیش کرنے کا اعلان کر دیا۔
اس بات کا اعلان طالبان کے ترجمان ذبیح اللّٰہ مجاہد نے غیر ملکی خبر ایجنسی سے گفتگو کے دوران کیا ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ امن مذاکرات اور امن عمل آئندہ آنے والے دنوں میں تیز ہو گا۔
ترجمان افغان طالبان کا کہنا ہے کہ توقع کی جا رہی ہے کہ امن مذاکرات اور امن عمل اہم مرحلے میں داخل ہو جائے گا۔
ان کا مزید کہنا ہے کہ ممکن ہے کہ فریقین میں تحریری امن منصوبوں کا تبادلہ کرنے میں ایک ماہ لگ جائے۔
ذبیح اللّٰہ مجاہد کا یہ بھی کہنا ہے کہ محاذِ جنگ پر طالبان کا پلڑا بھاری ہے، جس کے باوجود طالبان مذاکرات اور بات چیت کے لیے سنجیدہ ہیں۔