• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

افغان طالبان کے تحریری امن منصوبے کے بیان کا امریکی محکمہ خارجہ نے خیر مقدم کیا ہے۔

امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے ایک بیان کے ذریعے افغان طالبان کے تحریری امن منصوبے کے بیان پر اپنے ردِ عمل کا اظہار کیا ہے۔

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ افغانستان میں 40 سال سے جاری جنگ کے خاتمے کا واحد راستہ مذاکرات ہی تھے۔

امریکی محکمہ خارجہ کےترجمان کا مزید کہنا ہے کہ فریقین افغانستان کے مسئلے کے پائیدار اور منصفانہ حل کے لیے سنجیدہ مذاکرات کریں۔

امریکی محکمہ خارجہ کےترجمان کا یہ بھی کہنا ہے کہ دنیا افغانستان میں طاقت کے ذریعے مسلط ہونے والی حکومت کو قبول نہیں کرے گی۔

واضح رہے کہ افغان طالبان کے ترجمان ذبیح اللّٰہ مجاہد نے غیر ملکی خبر ایجنسی سے گفتگو کے دوران آئندہ ماہ تحریری امن منصوبہ پیش کرنے کا اعلان کیا ہے۔

تازہ ترین