• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

طالبان کا 1 ماہ میں امن منصوبہ دینا مشکل ہے: ترجمان افغان وزارت

افغانستان کی وزارت برائے امن امور کی ترجمان ناجیہ انوری کا کہنا ہے کہ طالبان کی جانب سے 1 ماہ میں تحریری امن منصوبہ دیا جانا مشکل لگ رہا ہے۔

افغانستان کی وزارت برائے امن امور کی ترجمان ناجیہ انوری نے جاری کیئے گئے ایک بیان کے ذریعے افغان طالبان کے تحریری امن منصوبے کے بیان پر اپنے ردِ عمل کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ ہم مثبت رہتے ہوئے امید کر تےہیں کہ افغان طالبان تحریری امن منصوبہ پیش کردیں گے۔

واضح رہے کہ افغان طالبان کے ترجمان ذبیح اللّٰہ مجاہد نے غیر ملکی خبر ایجنسی سے گفتگو کے دوران آئندہ ماہ تحریری امن منصوبہ پیش کرنے کا اعلان کیا ہے۔

تازہ ترین