ملتان( سٹاف رپورٹر )چالیس سال تک سینٹ میری کانونٹ سکول ملتان کینٹ کی پرنسپل رہنے والی سسٹر بینی ڈکٹا ڈی سوزا 101 برس کی عمر میں گذشتہ روز انتقال کرگئیں۔وہ 1915 میں بھارت کے شہر بنگلورمیں پیدا ہوئیں اور 1948 میں پاکستان آگیئں ۔انھوں نے ساری زندگی ملتان میں گزاری اور سینٹ میری کانونٹ سکول کو اعلی معیار کا تعلیمی ادارہ بنانے میں کلیدی کردار ادا کیا ۔سینٹ میری کانونٹ سکول ملتان کے سٹاف اور پرنسپل نےسسٹر سینٹ میری ڈی سوزا کی وفات کوایک عہد کااختتام قراردیتے ہوئے انہیں زبردست خراج عقیدت پیش کیا ۔