پیپلز پارٹی کے سیکریٹری اطلاعات فیصل کریم کنڈی نے فواد چوہدری سے وفاداریاں بدلنے سے متعلق سوال پوچھ لیا۔
وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کی پریس کانفرنس پر ردعمل میں فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ فواد چوہدری بتائیں وہ کس آئیڈیالوجی کے تحت وفاداریاں تبدیل کرتے ہیں؟
انہوں نے کہا کہ فواد چوہدری، ق لیگ اور ایم کیو ایم سے متعلق عمران خان کا بیانیہ یاد کریں۔
پی پی رہنما نے مزید کہا کہ آزاد کشمیر انتخابات میں تمام حلقوں میں پی پی کے امیدوار کھڑے ہیں۔
اُن کا کہنا تھا کہ آزاد کشمیر میں تو پی ٹی آئی والوں کو پارٹی امیدوار تک نہیں ملے سکے ہیں۔
فیصل کریم کنڈی نے یہ بھی کہا کہ عمران خان نے اپنے مالی سہولت کاروں کو اہم اداروں میں بٹھا دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پٹرول، بجلی، گیس اور دواؤں کی قیمتوں کا تعین عمران خان کے مالی سہولت کار کررہے ہیں۔