ملتان (سٹاف رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کا آج ہونے والا دورہ ملتان ایک بار پھر منسوخ، خادم اعلیٰ نے 9مئی کو دورہ ملتان کی نئی تاریخ دے دی ، انتظامات کو حتمی شکل دینے کیلئے آج ڈی سی او ملتان نادر چٹھہ نے افسران کو طلب کر لیا ہے۔وزیراعلیٰ کی متوقع آمد کیلئے انتظامات کو حتمی شکل دینے کیلئے ڈی سی او ملتان نے اجلاس طلب کر رکھا تھا ،اسی دوران وزیراعلیٰ کے دورہ کی منسوخی بارے لاہور سے مراسلہ وصول کیا گیا جبکہ نئی تاریخ بارے بھی ڈی سی او ملتان کو آگاہ کردیا گیا،ڈی سی او ملتان نے دورے کے انتظامات کو حتمی شکل دینے کیلئے آج افسران کو طلب کر لیا ہے۔